ڈی جی آئی ایس پی آر کی یوٹیوبرز اور صحافیوں کیساتھ ان گنت ملاقاتیں ، عمران ریاض نے پہلی ”ملاقات “ بنا کربونگی دے ماری

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یوٹیوبرز اور صحافیوں کیساتھ ان گنت ملاقاتیں ، عمران ریاض نے پہلی ”ملاقات “ بنا کربونگی دے ماری

صحافی عمران ریاض نے ایک بار پھر بونگی ماردی ، پاک فوج کیخلاف کچھ نہ بن سکا تو ڈی جی آئی ایس پی آر کے خلاف محاذ کھول دیا ۔

عمران ریاض اپنی ایک ویڈیو میں یہ دعوی کرتے نظر آرہے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر آج یوٹیوبرز سے پہلی ملاقات کرنے جارہے ہیں جو کہ سراسر جھوٹ ہے ۔

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو یوٹیوب پر تجزیہ کرتے تھے ان کو ٹھیک سمجھا نہیں جاتا تھا اور کیونکہ کوئی بیانیہ نہیں بن سکا تو پاک فوج نے اب یوٹیوبرز کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کا سوچا ہے ۔

حالانکہ سچ تو یہ ہے کہ یہ ملاقاتیں نئی نہیں ہیں ، ترجمان پاک فوج اب تک  مختلف یونیورسٹییز کے 210 دورے کرچکے ہیں اور مختلف یوٹیوبرز اورمایہ ناز چوٹی کے صحافیوں کے ساتھ 15 پریس کانفرنسز کرچکے ہیں ،  اس کے ساتھ ساتھ ہر ماہ مختلف یونیورسٹیز میں طلبہ کیساتھ خصوصی نشستیں بھی کرتے رہے ہیں ۔

عمران ریاض کی پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی اس بات کی نشاندہی ہے کہ یہ لوگ ملک دشمن پراپیگنڈہ کے لیے ہر حد تک جاسکتے ہیں ۔

عمران ریاض جیسے لوگ حقیقت سے نظریں چرا سکتے ہیں اسے تسلیم نہیں کرسکتے ، پاک فوج کی جانب سے میڈیا کے ساتھ شفاف رابطہ قائم کرنے کے لیے یہ ملاقاتیں باقاعدگی سے جاری ہیں، ان کا مقصد ہمیشہ معلومات کی درستگی اور میڈیا کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *