9 مئی کے ملزمان کو سزائیں دینے کیلئے قانون بھی بدلنا پڑا تو بدل دیا جائیگا، فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
فیصل واوڈا کا نجی ٹی وی سنو نیوز کیساتھ گفتگو میں کہنا ہے کہ 9مئی کا واقعہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ملزمان کو سزائیں ہوں گی۔اس پر کسی کو اچھا لگے یا بُرا لگے، قانون بھی بدلنا پڑا تو بدل دیا جائیگا۔ کیا ہم جب دھرنے کی سیاست کرنے نکلے تھے تو کون چیف بننا تھا، کس کو نہیں بنوانے دینا تھا ،کس کو بنوانا تھا، کیا یہ ہمارا سردرد تھا؟ کیا یہ ہمارا کام تھا؟ ہمارا کام پالیسی دینا تھا۔
مزید پڑھیں: 9 مئی کے ملزمان کو سزا نہ ملنا آزاد کشمیر کے موجودہ حالات کا ذمہ دار ہے، مزمل سہروردی
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کیا کام تھا، کیا ہم قرضے اتار رہے تھے، کیا ہم الیکشن کروا رہے تھے، کیا ہم ووٹرز کو متحرک کر رہے تھے؟ پی ٹی آئی کے دھرنے سے ہم کیا پاکستان کی معیشت کو آباد کر رہے تھے، کیا دودھ کی نہریں بہا رہے تھے؟ کیا کر رہے تھے ہم؟ ہم موجودہ چیف کو روک رہے تھے کہ وہ چیف نہ بنے اور اپنے پسندیدہ کو چیف بنانا چاہتے تھے۔ہم نے ملک میں چڑھائی کروا دی، آگ لگا دی، جھگڑا کر دیا، بے گناہ غریب آدمی کے بچے، بچی گاڑیوں، ٹرکوں کے نیچے آگئے۔ارشد شریف شہید کی شہادت ہوگئی،ان سب چیزوں میں ہم ملا کیا ہے؟اور اس سے بجائے کہ آپ پیچھے ہٹتے آپ 9مئی میں چلے گئے۔یہ لوگ جو مائوتھ پیس بنے ہوئے ہیں یہ تو چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں رہے اور ہم اس کی مقبولیت کے مزے لوٹتے رہیں۔
ویڈیو ملاحظہ کریں: