آپ وزیر اعلیٰ ہیں یا قبضہ مافیا، اپوزیشن کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید؟

آپ وزیر اعلیٰ ہیں یا قبضہ مافیا، اپوزیشن کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید؟

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ وزیر اعلیٰ ہیں یا قبضہ مافیا؟ جو کبھی گورنر ہاؤس اور کبھی اسلام آباد پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر جاری بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ صوبےکے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور آئے روز کبھی اسلام آباد پر تو کبھی گورنر ہاؤس پر چڑھائی اور قبضہ کرنےکی دھمکی دیتے ہیں، انہیں احساس کرنا چاہیئے کہ وہ قبضہ مافیا نہیں بلکہ اس صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

صوبے کے عوام نے تیسری مرتبہ اقتدار دیا ہے تو حکومت کو بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز بیانات اور چیخیں مارنے سے عوام کو ریلیف نہیں ملتا اس کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *