وادی تیراہ کے معاملے پر سینئر صحافی حماد حسن نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر سوالات اُٹھا دیئے

وادی تیراہ کے معاملے پر سینئر صحافی حماد حسن نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی  پر سوالات اُٹھا دیئے

سینیئر صحافی حماد حسن نے آزاد ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں وادی تیراہ میں حالیہ صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ کے عوام موسمی نقل مکانی کے عادی ہیں اور وزیر اعلیٰ کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے، اس کے باوجود انتظامی سطح پر سنگین غلطیاں ہوئیں جن کے نتائج عوام کو بھگتنا پڑے۔

حماد حسن کے مطابق انتظامیہ کو پہلے سے معلوم تھا کہ وادی تیراہ میں شدید برفباری ہوتی ہے، مگر اس کے باوجود یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا محکمہ موسمیات سے بروقت رابطہ کیا گیا یا نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ صرف ایک رجسٹریشن پوائنٹ بنانے کا فیصلہ کس بنیاد پر کیا گیا، جبکہ یہ واضح تھا کہ تقریباً ایک لاکھ افراد کو ایک ہی مقام سے کیسے منظم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ انتظامی منصوبہ بندی کی واضح ناکامی تھی۔

سینئر صحافی حماد حسن نے مزید کہا کہ وادی تیراہ کے معاملے میں صوبائی انتظامیہ نے زمینی حقائق کو سامنے نہیں رکھا۔سردی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹا اور غیر معمولی شدید برفباری ہوئی، جس کے بعد پاک فوج نے راستے صاف کیے اور ریسکیو آپریشن انجام دیا۔ تاہم جب عوام نشیبی علاقوں کی جانب آئے تو صرف ایک رجسٹریشن پوائنٹ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں اور لاکھوں لوگ شدید موسمی حالات میں مشکلات کا شکار ہو گئے۔

حماد حسن نے وادی تیراہ کے معاملے پر بننے والے جرگے کا بھی حوالہ دیا، جس میں 24 نکات پر اتفاقِ رائے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ ایسا جرگہ صوبائی حکومت کی حمایت کے بغیر تشکیل پاتا۔ ان کے مطابق تمام امور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہو رہے تھے، اور انہوں نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن کی حقیقت بھی واضح کی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف وادی تیراہ معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے، ریما عمر

انہوں نے مزید کہا کہ جس دن جرگہ ہو رہا تھا، اسی دن وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی لاہور میں موجود تھے۔ اسی طرح جب وادی تیراہ میں نقل مکانی کا عمل شروع ہوا تو سہیل آفریدی ہزارہ میں جلسہ کر رہے تھے۔ حماد حسن نے سوال کیا کہ ایمرجنسی ایک سنجیدہ معاملہ ہوتی ہے، مگر معاملات کی سنگینی کو کیوں نہیں سمجھا گیا۔

سینئر صحافی حماد حسن نے کہا کہ صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی پاکستان تحریک انصاف نے کی، اور وادی تیراہ کے عوام کو انتظامی غفلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *