سعودی عرب نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں کی شدید اور دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور اس حوالے سے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے، بیان میں واضح کیا گیا کہ دہشتگردی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور اس کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق مملکتِ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امن کے خلاف ہونے والی ہر کارروائی کی مخالفت کرتی ہے۔
بیان میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ سعودی عرب دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر جاری کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو ناگزیر سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان عناصر کے خلاف متحد ہو جو خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزارتِ خارجہ مملکتِ سعودی عرب کی جانب سےاسلامی جمہوریہ پاکستان کےصوبہ بلوچستان کےمختلف علاقوں میں علیحدگی پسندعناصر کی جانب سےکیےگئےدہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔مملکت سعودی عرب دہشت گردی اور انتہاپسندی کی تمام کارروائیوں کومکمل طورپر مستردکرنےکےاپنےمؤقف کی تجدیدکرتی ہے۔ https://t.co/a1UwXmkY8K
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) January 31, 2026

