ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا ؟

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا ؟

سونے  کی قیمتوں کو بڑا بریک لگ گیا ، گزشتہ 2 روز سے بڑے اضافے کے بعد آج تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 1106 روپے کمی ریکار ڈ کی گئی ہے اور فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 11 ہزار 69 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال، جغرافیائی سیاسی کشیدگی، شرح سود میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی مارکیٹس میں عدم استحکام کے باعث سرمایہ کار سونے اور چاندی کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے ان کی خریداری میں اضافہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر، ایک ہی دن میں 21 ہزار روپے کا بڑا اضافہ

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ اور صارفین پر مرتب ہوں گے۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں ، ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *