پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ Vlektra کا معروف ماڈل Velocity 180 خاص توجہ حاصل کر رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور طویل رینج کی وجہ سے یہ بائیک شہر اور شہر سے باہرجانیوالے صارفین دونوں کے لیے ایک موزوں انتخاب بن کر سامنے آئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ الیکٹرک موٹر سائیکل ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے پر 180 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو اسے اپنی کیٹیگری میں نمایاں بناتی ہے، اسی وجہ سے اسے لانگ رینج الیکٹرک بائیک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
اس میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہے، جو نہ صرف پائیدار ہوتی ہے بلکہ طویل عرصے تک بہتر کارکردگی بھی فراہم کرتی ہے۔
بیٹری کو آئی پی 67 ریٹنگ حاصل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ دھول اور پانی کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے ، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بیٹری مختلف موسمی حالات میں بھی مؤثر انداز میں کام کرتی ہے، جبکہ اس پر تین سال کی تبدیلی کی وارنٹی بھی دی جاتی ہے، جو صارفین کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔
Velocity 180 میں دو رائیڈنگ موڈز شامل کیے گئے ہیں۔ اکو موڈ روزمرہ ٹریفک میں ہموار اور توانائی بچانے والی سواری فراہم کرتا ہے، جبکہ اسپورٹ موڈ زیادہ پاور اور تیز رفتار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس بائیک کی زیادہ سے زیادہ رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ اسے مکمل چارج ہونے میں تقریباً تین سے ساڑھے تین گھنٹے درکار ہوتے ہیں، اسے عام گھریلو بجلی کے ساکٹ سے آسانی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
سسپنشن سسٹم کو بھی خاص طور پر آرام دہ سواری کے لیے تیار کیا گیا ہے، سامنے ٹیلی اسکوپک فورکس اور پیچھے ڈوئل اسپرنگ شاک ابزرورز دیے گئے ہیں، جو سڑک کے جھٹکوں کو مؤثر طریقے سے کم کرتے ہیں۔
بریکنگ کے لیے سی بی ایس سسٹم شامل کیا گیا ہے، جو حفاظت کے معیار کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ بائیک کی خاموش اور ہموار ڈرائیو صارفین کو ایک پرسکون تجربہ فراہم کرتی ہے۔
مارچ 2026 کے مطابق پاکستان میں Vlektra Velocity 180 کی قیمت تقریباً 339,000 روپے رکھی گئی ہے۔ کمپنی خریداروں کی سہولت کے لیے آسان اقساط کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے، جس کے تحت 24 ماہ کے پلان میں ابتدائی ادائیگی کے بعد ماہانہ قسط ادا کی جا سکتی ہے۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس ماڈل کے مختلف رنگ دستیاب ہیں، جبکہ دلچسپی رکھنے والے صارفین ٹیسٹ رائیڈ بھی بک کر سکتے ہیں۔
الیکٹرک بائیک خریدنے سے پہلے اپنی روزمرہ سفری ضروریات اور چارجنگ کی دستیابی کو ضرور مدنظر رکھا جائے، تاکہ ایک بہتر اور مؤثر فیصلہ کیا جا سکے۔