تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکیہ، اردن، عمان اور قطر کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عرب وزرائے خارجہ سے علاقائی صور تحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ انہوں نے ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے نیا مطالبہ سامنے رکھا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے اپنے مطالبے میں امریکا سے مقام تبدیل کرنے کا کہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران استنبول کے بجائے عمان میں مذاکرات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے ملک کے وزیر خارجہ کو امریکہ کے ساتھ ”منصفانہ اور مساوی مذاکرات‘‘ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
تہران کی جانب سے، ایسے حالات میں، مذاکرات کی خواہش کا یہ پہلا واضح اشارہ ہے، جب گزشتہ ماہ ملک گیر مظاہروں کے خلاف خونی کریک ڈاؤن کے بعد واشنگٹن کے ساتھ تناؤ بدستور برقرار ہے۔