سرکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

سرکاری نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ بلوچستان حکومت نے ہزاروں آسامیاں مشتہر کر دی ہیں۔

صوبائی حکومت نے نوجوانوں کیلئے گریڈ 1 سے 15 تک کی 25 ہزار سے زائد آسامیاں مشتہر کی ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام میرٹ پر بھرتیوں اور گڈ گورننس کے قیام کے عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں، وہاں جلد تعیناتی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لئے بُری خبر، ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *