شیخ وقاص اکرم باضابطہ طور پر چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نامزد

شیخ وقاص اکرم باضابطہ طور پر چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نامزد

چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے حتمی فیصلہ ہوگیا، سنی اتحاد کونسل نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت اور صاحبزادہ حامد رضا کے ناموں پر یوٹرن لینے کے بعد سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو باضابطہ طور پر نامزد کر دیا۔ اس سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بھی آگاہ کر دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی نامزدگی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد کی۔

 

مزید پڑھیں: علی محمد خان کا شیر افضل مروت کو ایک موقع دینے کا مطالبہ

 

یاد رہے کہ چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لئے سب سے پہلے سنی اتحاد کونسل نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا، اعتراض اٹھنے پر شیر افضل کا نام واپس لے کر صاحبزادہ حامد رضا کو چئیرمین پی اے سی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مبینہ طور پرحکومت کی جانب تحفظات پر شیخ وقاص اکرم کا نام سامنے لایا گیا ۔ چئیرمین پی اے سی کی تقرری کا حتمی فیصلہ اب اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

 

واضح رہے کہ شیر افضل مروت گزشتہ ہفتے دو بار عمران خان سے ملاقات کر نے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم انہیں ملاقات کیلئے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ عمران خان نے خود شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عمران خان کی ناراضگی کی وجہ شیر افضل مروت کا آئے روز پارٹی رہنمائوں کیخلاف بیانات دینا اورسعودی وزیر کی پاکستان آمد کے موقع پر سعودی عرب سے متعلق متنازعہ بیانات دینا بتائی گئی۔شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی کور و سیاسی کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا۔ تاہم شیر افضل مروت نے اس معاملے پر میڈیا میں کوئی بیان دینے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ عمران خان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *