عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، اسحاق ڈار

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، اسحاق ڈار

 نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر اسے جوابدہ ٹھہرائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہندوتوا پر مبنی نظام کے تحت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو شدید امتیازی سلوک کا سامنا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلانے کے لیے فیصلہ کُن اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت اور وزیراعظم کاکشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کھڑا رہے گا، ہماری تمام کوششیں مسئلہ کشمیر کے پُرامن، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول پر مرکوز رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، غیر قانونی بھارتی قبضے کے باعث کشمیری عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، تاہم کشمیریوں کی ثابت قدمی ان کے مؤقف کی حقانیت کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کانیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز

نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیرآج منایا جارہا ہے جس کامقصد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے عوام کے حق خودارادیت کے لئے منصفانہ جدوجہد میں اُن کی حمایت کرناہے ، یہ دن غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ظلم وستم کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے منایاجاتاہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *