پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک گر گئیں،صارفین کیلئے اچھی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک گر گئیں،صارفین کیلئے اچھی خبر

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سفارتی سطح پر پیش رفت کے امکان نے توانائی کی عالمی منڈیوں پر فوری اثر ڈالا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.07 فیصد کمی کے بعد 68.02 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 2.06 فیصد کمی کے بعد 63.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، سمری وزیر اعظم کے پاس پہنچ گئی

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی خبروں سے مارکیٹ میں تیل کی ممکنہ فراہمی بڑھنے کی توقعات پیدا ہو گئی ہیں، جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ اگر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی آتی ہے تو عالمی منڈی میں اضافی خام تیل شامل ہو سکتا ہے، جو قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

واضع رہے کہ بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم تازہ سفارتی خبروں کے بعد رجحان تبدیل ہو گیا اور قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی نظریں اب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور آئندہ سفارتی بیانات پر مرکوز ہیں۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سیاسی صورتحال، عالمی معاشی حالات اور تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی پالیسیز آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی، تاہم فی الحال مذاکرات کی خبروں نے مارکیٹ میں بے یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *