نئے ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب ہوں گے؟ گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان

نئے ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب ہوں گے؟ گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ مہنگائی قابو میں ہے اور مالیاتی شعبہ مستحکم ہے، جبکہ توجہ معاشی نمو پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پیشرفت پائیدار ہے اور یہ سلسلہ آئندہ دو سال تک برقرار رہے گا۔

گورنر ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کی ساڑھے 10 ارب ڈالر ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کیے جا چکے ہیں، جبکہ 4 سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بھی وقت پر کر لی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ستمبر 2027ء تک کے پروگرام میں ڈپازٹس رول اوور ہونا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک ملازمتوں کے دروازے کھل گئے،کون سے ملک جاسکیں گے؟

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ نان فوڈ ایکسپورٹ میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ چاول کی برآمد میں کمی آئی ہے تاہم چاول کی برآمدات بہتر ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر واضح کیا کہ نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے نوٹوں کی پرنٹنگ اور مناسب اسٹاک کے بعد اجرا میں وقت لگے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے فیچرز جدید ترین ہوں گے اور عام آدمی بھی باآسانی بتا سکے گا کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *