پاکستانیوں کیلئے ورک ویزا، یو اے ای کا بڑا اعلان

پاکستانیوں کیلئے ورک ویزا، یو اے ای کا بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کی جلد بحالی کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں اور ہوم ورک آخری مراحل میں ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے وفد سے ملاقات کے دوران یہ اعلان کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ کر رہے تھے، جبکہ ملاقات میں سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی شریک تھے۔

سفیر سالم الزابی نے پاکستانی محنت کشوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں، اور پاکستانی افرادی قوت نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں جو کردار ادا کیا، وہ انتہائی قابلِ قدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے سنہری موقع، ملازمت بھی، مستقل رہائش بھی، آسٹریلیا کا نیا ویزا متعارف

انہوں نے بتایا کہ ورک ویزوں کے اجرا کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے اور بہت جلد اس حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئے گی، جس سے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کے لیے یو اے ای میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ نے اماراتی سفیر کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورک ویزوں کی بحالی نہ صرف پاکستانی نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ہوگی بلکہ اس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید استحکام حاصل ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *