نیپرا نے بجلی 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اضافہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے اور فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
اضافے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔ سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی۔ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔