بھارتی وزارتِ خارجہ کا راولپنڈی میں خود کش حملے کے بعد دوہرا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے سانحہ راولپنڈی پر جاری پریس ریلیز میں مذمتی الفاظ پر متنازع بیان بازی کا آغاز کر دیا۔ بھارت ایک طرف پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے وہیں دوسری جانب متنازع بیان بازی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
راولپنڈی میں پیش آنے والے افسوسناک خود کش حملے کے بعد بھارت کا دوہرا چہرہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا ہے۔ بھارت ایک طرف پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی پشت پناہی کرتا رہا ہے اور اپنے پراکسی نیٹ ورک کے ذریعے عدم استحکام پھیلا رہا ہے، تو دوسری جانب ایسے موقع پر رسمی مذمت کے بیانات جاری کر کے خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ دوغلا پن اور دوہری پالیسی واضح کرتی ہے کہ بھارت دہشت گردی کے الزامات سے بچنے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ جب بھی پاکستان میں سانحات پیش آتے ہیں، ان کے پیچھے بھارت اور اس کے پراکسی نیٹ ورک کی شمولیت واضح طور پر نظر آتی ہے، جو بھارتی رویے کی مستقل پالیسی کا حصہ ہے۔