عمران خان اور تحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی، جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ

عمران خان اور تحریک انصاف مائنس نہیں ہوگی، جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف مائنس نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی مائنس ہوتا تو پھردرجن بھر مقدمات والاعلی امین وزیراعلیٰ نہ بنتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے لیے کام ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کو ملنے والے مثبت اشاروں کے نتائج سامنےآنےمیں وقت لگے گا۔ حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے۔ بانی پی ٹی ائی سے بات بنی ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی مائنس ہوتا تو پھر درجن مقدمات والاعلی امین وزیراعلیٰ نہ بنتا۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کر دی

 

بانی اور پی ٹی آئی کےلیے کچھ نہ کچھ نرم گوشےاورمثبت اشارےہیں۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ الیکشن سےپہلےپی ٹی آئی اس طرح نہیں بولتی تھی جس طرح اب بول رہی ہے۔حافظ حمداللہ نے بتایا کہ میری اطلاع ہےنواز،شہباز اور پی پی قیادت کوپی ٹی آئی معاملے کا علم ہے، پی پی کواسی لیے حکومت میں لانے کی کوشش ہورہی ہےکہ اکٹھے جنگ لڑیں۔ن لیگ کے حوالے سے سوال پر رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ سےواسطہ پڑا اس لیےان کو اچھی طرح جانتا ہوں، ن والے مجبور ہوں توپیرپکڑتےہیں اور منزل پرپہنچ کران میں سریا اورگاڈرآجاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں بعدنوازشریف جو بیانیہ بنائے گا تو معلوم ہوگا مولاناسےکیا بات ہوئی، نوازشریف ایک ٹکٹ میں دومزے لیں گے، خودمزاحمت،بھائی مفاہمت سے حکومت کرے، لوگ سمجھ گئے ہیں اس لیےاب ن لیگ اس طرح قوم کا اعتماد نہیں لےسکتی۔رہنما نے کہا کہ ن لیگ فضل الرحمان کو کیسے منائےگی، وہ کرسی کے لیے سمجھوتا نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن ہی میں رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *