Skip to content
پاکستان اور ایران کی دوطرفہ محبت ہمیشہ قائم رہے گی، اسماعیل بقائی
Home - آزاد سیاست - پاکستان اور ایران کی دوطرفہ محبت ہمیشہ قائم رہے گی، اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر پاکستان اور ایران کے درمیان محبت دوطرفہ نہ ہوتی تو ایران کبھی بھی پاکستان کی ثالثی قبول نہ کرتا۔
انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستانی حکومت اور عوام کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہیں۔