پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کو براہ راست سائن کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرنچائز نے پرانی ٹیموں کی جانب سے ریٹین نہ کیے گئے کھلاڑیوں میں سے چار کو منتخب کر لیا۔صائم ایوب کو 12.6کروڑ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا جس کے بعد وہ لیگ کے مہنگے ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
عثمان خان کو 4.62کروڑ، عاکف جاوید کو 1.96اور معاذ صداقت کو 3.5کروڑ میں ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔ حیدرآباد نے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو ڈائریکٹر سائننگ میں ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر محمد نواز، سلمان مرزا، احمد دانیال اور سعد مسعود سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز نے اپنی ری ٹینشن لسٹ جاری کردی ہے جس میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11 کا پلیئر آکشن 11 فروری کو ہوگا، تمام ٹیمیں آکشن میں اپنے اسکواڈ کو فائنل کریں گے۔