افغانستان کے کرکٹر رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
رحمان اللہ گرباز کو پشاور زلمی نے بطور ڈائریکٹ پلیئر سائن کیا تھا، تاہم کھلاڑی نے اپنی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد مصروف شیڈول کے باعث وہ پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
رحمان اللہ گرباز کے مطابق وہ اس دوران افغانستان میں اپنی فلاحی تنظیم کے کاموں پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
گرباز کے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم اب آئندہ سیزن کے لیے اپنی اسکواڈ میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔