غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی

غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ امریکا میں ہوگی

غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو امریکہ میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اور اراکین کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ کے ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں میزبانی کریں گے۔

غزہ بورڈ آف پیس میں 25 ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے چیئرمین ہیں۔ تاہم برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت کئی اہم یورپی ممالک نے اس میں شمولیت سے انکار کیا ہے اور اسے اقوام متحدہ کی حیثیت کو چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ

ابتدائی طور پر بورڈ کے قیام پر تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بعد میں اس میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

غزہ بورڈ آف پیس کی میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی میڈیا کے مطابق یہ بورڈ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل درآمد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد غزہ کی تعمیر نو اور حماس کو غیر مسلح کرنا بتایا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *