جنید اکبر ہڑتال کی ناکامی سے مایوس ، کارکنان کی منتیں ترلے شروع کر دیئے

جنید اکبر ہڑتال کی ناکامی سے مایوس ، کارکنان کی منتیں ترلے شروع کر دیئے

پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے ہڑتال ناکام ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے پشاور کے چوک یادگار میں کارکنان کی منتیں ترلے شروع کردئیے ۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی کی قوت سڑکوں پر نکلنے میں ہے اور جب تک کارکنان بڑی تعداد میں میدان میں نہیں آئیں گے، سیاسی دباؤ مؤثر نہیں ہو سکے گا۔
جنید اکبر نے مانا کہ ہڑتال کے دوران کارکنان کی تعداد توقعات کے مطابق نہیں رہی، جس کی وجہ سے پیغام وہ اثر نہ دکھا سکا جو پارٹی قیادت چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :شٹر ڈاؤن ناکام، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس سڑکوں پر، زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوششیں، ہنگو، پشاور، چارسدہ میں جھڑپیں

اسی تناظر میں انہوں نے کارکنان سے براہِ راست مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں اعلیٰ قیادت سے درخواست کریں گے کہ ڈی چوک کی کال دی جائے ۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا تو کارکنان کیوں باہر نکلیں گے ،ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف کی کال کو لوگوں نے مسترد کردیا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *