مریدکے، جی ٹی روڈ پر ایل این جی گیس ٹینکر لیک، علاقہ سیل، عوام میں خوف و ہراس

مریدکے، جی ٹی روڈ پر ایل این جی گیس ٹینکر لیک، علاقہ سیل، عوام میں خوف و ہراس

مریدکے میں جی ٹی روڈ پر اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایل این جی گیس سے بھرا ٹینکر اچانک لیک ہو گیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی نے ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر ٹینکر کو روک کر سڑک پر حفاظتی کونے اور بیریئرز لگا دیے، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

صورتحال کے باعث گاڑیوں کی میلوں طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب گیس لیکج کے باعث علاقے میں شدید خوف و پراس کی کیفت ہے اور عوام کسی بھی نا گہانی صورتحال سے بچاو کے لیے حادثے کے مقام سے دور جا چکی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور پولیس حکام نے علاقے کو کنٹرول میں لیا ہوا ہے اور صورتحال کو کنٹرول میں رکھاہوا ہے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: لاہور بسنت فیسٹیول: 3 روز رونقیں بکھیرکر بسنت میلہ اختتام پزیر

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *