پاکستان نے آئرلینڈ کوتیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
ڈبلن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کو 6وکٹو ں سے شکست دیدی۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 17اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابراعظم نے 75اور محمد رضوان نے 56رنز کی شاندار اننگرز کھیلی۔ صائم ایوب 14جبکہ افتخار احمد 5رنز بنا سکے۔ اعظم خان 18رنزاور عماد وسیم 1رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈئیر نے 3اور کرگ ینگ نے 1وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ آئرلینڈکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنا سکی۔آئرلینڈ کی جانب سے لورکن ٹکر نے 73رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اینڈی بیلبرین 35رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہیری ٹیکٹر30اور گراہم ہوم 10رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3عباس آفریدی نے 2جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ آئرلینڈ نےسیریز کے پہلےمیچ میں پاکستان کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پہلی مرتبہ شکست دےتھی۔ تاہم دوسرے میچ میںآئرلینڈٹیم 193رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔