ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: اٹلی کی کرکٹ میں تاریخی انٹری،اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا امتحان، ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: اٹلی کی کرکٹ میں تاریخی انٹری،اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا امتحان، ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں آمنے سامنے ہیں، جہاں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سفیان شریف کو ڈراپ کر کے بریڈ ویل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیدر لینڈز کیساتھ میچ کے دوران ذہن میں کیا تھا؟، قومی ٹیم کے فاتح آل راؤنڈر فہیم اشرف کا بیان سامنے آگیا

ایڈن گارڈنز میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اور میچ کا ماحول انتہائی جوش و خروش سے بھرپور ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے محتاط آغاز کیا ہے جبکہ اٹلی کے بولرز ابتدائی وکٹ کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایونٹ میں آگے بڑھنے کے حوالے سے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ میچ اٹلی کے لیے تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اٹلی کا آئی سی سی کے کسی بھی میگا کرکٹ ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔ چار بار کا فیفا ورلڈ کپ چیمپئن اٹلی پہلی مرتبہ کرکٹ کے عالمی میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جسے کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اٹلی کی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو یورپین کرکٹ سرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کرکٹ بورڈ پربھارتی قبضہ، بھارت سے بے دخل یو اے ای کرکٹر محمد زوہیب کی ویڈیو وائرل، ہوشربا انکشافات

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں آج کرکٹ شائقین کے لیے مزید دلچسپ مقابلے بھی شیڈول ہیں۔ دن کا دوسرا میچ عمان اور زمبابوے کے درمیان دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں فتح کے ساتھ ایونٹ میں مضبوط آغاز کی کوشش کریں گی۔ دن کے تیسرے اور بڑے مقابلے میں شام 6:30 بجے کینیڈا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جسے دن کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *