اسلام آباد عدالت کا پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور سے معتلق سخت فیصلہ جاری

اسلام آباد عدالت کا پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور سے معتلق سخت فیصلہ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق دو مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر راہنماؤں علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے یہ اقدام ملزمان کی جانب سے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر کیا۔

علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف مارچ کے مہینے میں ہونے والے احتجاج سے متعلق درج 2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی نے آج عمران خان کو مکمل تنہا کر دیا ، وزیراعلی خیبر پختونخوا ، علی امین گنڈاپور پارٹ ٹو ثابت ہوئے ، پی ٹی آئی کارکنان بھی مایوس ہو گئے

عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا، تاہم دونوں راہنما مسلسل غیر حاضر رہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کی مسلسل عدم حاضری عدالتی عمل میں رکاوٹ کے مترادف ہے، جس کے باعث سخت قانونی اقدام ناگزیر ہو گیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ قانونی ماہرین کے مطابق کسی ملزم کو اشتہاری قرار دیا جانا ایک سنجیدہ قانونی مرحلہ ہوتا ہے، جس کے بعد ملزم کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں احتجاج اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔ ان مقدمات میں دفعہ وار تفصیلات کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی اجتماع کے الزامات بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔

سیاسی حلقوں میں اس عدالتی پیش رفت کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس معاملے پر آئندہ لائحہ عمل مرتب کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *