میٹرک اور انٹر کے امتحانات سے اہم خبر

میٹرک اور انٹر کے امتحانات سے اہم خبر

پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔لاہور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام پرنسپل اور ہیڈ ماسٹرز امتحانی مراکز پر امیدواروں کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائیں،اس اقدام کا مقصد امتحانی عمل میں شفافیت اور سیکیورٹی کو بڑھانا ہے۔

چیف منسٹر کے ٹاسک فورس برائے امتحانی اصلاحات کے چیئرمین مزمل محمود کی ہدایات اور ہائر ایجوکیشن / اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کے احکامات کے مطابق، میٹرک اور انٹر کے امیدواروں کو اندراج کے وقت دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کے فنگر پرنٹس کا لائیو اسکین کرانا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب،بورڈ امتحانات سے متعلق وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کردیا

بورڈ کی ہدایات کے مطابق تمام تعلیمی ادارے یہ یقینی بنائیں کہ ان کے پاس بائیومیٹرک اسکیننگ کے آلات موجود ہوں اور یہ عمل بورڈ کی فراہم کردہ سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کے ذریعے انجام دیا جائے،کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کی صورت میں ذمہ داری ادارے کے سربراہ پر عائد ہوگی۔

بائیومیٹرک رجسٹریشن کہاں کروائی جائے؟

ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ اپنے متعلقہ اسکول یا کالج میں بائیومیٹرک انگوٹھے رجسٹریشن کرائیں گے، اسکول یا کالج میں رجسٹریشن کے بعد امیدواروں کا ریکارڈ بورڈ کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے گا اور امتحانی دن پر ان کی حاضری بائیومیٹرک نظام کے ذریعے درج کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *