ہونڈا CD 70 Dream ماڈل 2026 متعارف: نئی قیمت اور فیچرز سامنے آگئے

ہونڈا CD 70 Dream ماڈل 2026 متعارف: نئی قیمت اور فیچرز سامنے آگئے

ایٹلس ہونڈا نے اپنی مقبولِ عام موٹر سائیکل CD 70 Dream کا سال 2026 کا نیا ماڈل نئے فیچرز کیساتھ پیش کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، نئے ماڈل میں نہ صرف ڈیزائن بلکہ قیمت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا CD 70 Dream ماڈل 2026 کی قیمت 170,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سادہ ماڈل (CD 70 Standard) کی قیمت 159,900 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

نئے ماڈل کی نمایاں خصوصیات میں جدید اسٹیکرز شامل ہیں جبکہ 2026 کے ماڈل کو نئے اور دلکش گرافکس (اسٹیکرز) کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو اسے پہلے سے زیادہ اسپورٹی لک فراہم کرتے ہیں۔
اس میں 4 اسٹروک سنگل سلنڈر ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے، جو اپنی بہترین فیول ایوریج اور پائیداری کے لیے مشہور ہے۔

یہ موٹر سائیکل روایتی سرخ (Red)، سیاہ (Black) اور سلور (Silver) رنگوں میں دستیاب ہے۔ ڈریم ماڈل کو اس کے مخصوص ڈیزائن اور زیادہ آرام دہ سیٹ کی وجہ سے سادہ 70 کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

آٹو موبائل ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں استحکام اور خام مال کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے قیمت میں یہ معمولی اضافہ کیا ہے۔ ہونڈا کی موٹر سائیکلز اپنی بہترین ری سیل ویلیو اور کم دیکھ بھال کے اخراجات کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ میں صفِ اول پر ہیں۔

ہونڈا CD 70 Dream: قسطوں کے پلان کی تفصیلات اوراہم خصوصیات اور شرائط کچھ ایسے ہیں۔ اگر آپ بینک الفلاح یا ایم سی بی کے کریڈٹ کارڈ ہولڈر ہیں، تو آپ اکثر 3 سے 6 ماہ کے لیے بلا سود (بغیر اضافی پیسے دیے) قسطوں پر بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔

بینک عام طور پر 1,500 سے 3,000 روپے تک ناقابلِ واپسی پراسیسنگ فیس وصول کرتے ہیں۔ ڈاؤن پیمنٹ کی ادائیگی اور کاغذات کی تصدیق کے بعد 7 سے 10 دن کے اندر بائیک آپ کے حوالے کر دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی؟ وجہ سامنے آ گئی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *