ایف آئی اےانٹرپول پاکستان نے 6ماہ میں 66ملزمان مختلف ممالک سے پکڑے، رپورٹ

ایف آئی اےانٹرپول پاکستان نے 6ماہ میں 66ملزمان مختلف ممالک سے پکڑے، رپورٹ

مختلف جرائم میں ملوث ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے 6 ماہ کے دوران مختلف ممالک سے 66ملزمان پکڑے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے قتل کے مقدمات میں مطلوب 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔د ھوکہ دہی، جعلسازی میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیاڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیااغواء اور کرپشن میں مطلوب 2, 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان ایف آئی اے، نیب، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر پولیس کو مطلوب تھے۔یو اے ای سے 35 سعودی عرب سے 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ عمان سے 5کویت سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اٹلی سے 2 جب کہ سپین، ترکی، بحرین اور آذربائیجان سے مجموعی طور پر 4 ملزمان پکڑے گئے۔ گرفتار ملزمان کو ا یئرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7 پوری دنیا کیساتھ رابطے میں ہے۔ ڈی جی ایف آئی اےسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کیلئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔ احمد اسحاق جہانگیرملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اےسنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اےملزمان کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں۔ احمد اسحاق جہانگیرسنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اےانٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *