پنجاب حکومت کا کفایت شعاری کی جانب بڑا قدم،سرکاری گاڑیوں کےلیے نئے ضوابط مقرر

پنجاب حکومت کا کفایت شعاری کی جانب بڑا قدم،سرکاری گاڑیوں کےلیے نئے ضوابط مقرر

پنجاب حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے لیے ‘نئے ضابطہ اخلاق’ کا اعلان یا گیا ہے تاکہ کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کی جا سکے اور سرکاری وسائل پر چیک اینڈ بیلنس یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر انتظامیہ نے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے حوالے سے نئی اور سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات کا بنیادی مقصد پیٹرول اور مرمت کے اخراجات میں کمی لا کر بچت شدہ فنڈز کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرنا ہے۔

نئی ہدایات کے نمایاں نکات کے تحت حکومت نے تمام محکموں کو درج ذیل پروٹوکولز پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے سرکاری گاڑیاں اب صرف اور صرف سرکاری ڈیوٹی اور دفتری امور کے لیے استعمال کی جا سکیں گی۔ نجی یا خاندانی استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔

لاگ بک کی لازمی دیکھ بھال: ہر گاڑی کی مائلیج اور پیٹرول کے اخراجات کا ریکارڈ (Log Book) مکمل رکھنا ہوگا تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ افسران کے لیے ماہانہ پیٹرول کے کوٹہ پر نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ اضافی اخراجات کو کنٹرول کیا جا سکے۔

ڈیوٹی ختم ہونے یا ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری گاڑیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس فیصلے کو عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر

راہا جا رہا ہے کیونکہ ان ہدایات پر عمل درآمد سے صوبائی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور لاگ بکس کے ذریعے سرکاری افسران میں جوابدہی کا احساس بڑھے گا۔

بچت شدہ رقم سے تعلیم، صحت اور صاف پانی جیسے منصوبوں کے لیے مزید فنڈز دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں اور افسران کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ “کفایت شعاری کی یہ مہم نہ صرف معاشی لحاظ سے بہتر ہے بلکہ یہ معاشرے میں مساوات اور قانون کی حکمرانی کا پیغام بھی دیتی ہے۔”

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *