جنوبی کوریا کے معروف اداکار39 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مداح غمزدہ

جنوبی کوریا کے معروف اداکار39  برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مداح غمزدہ

جنوبی کوریا کے مشہور اداکار جنگ یون وو 39  برس کی عمر میں انتقال کر گئے، اداکار کی اچانک موت کی خبر نے نہ صرف ان کے مداح بلکہ پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ یون وو نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔

ان کے سپر ہٹ ڈراموں میں ‘Welcome To Waikiki 2’ اور ‘Bride Of The Sun’ شامل ہیں، اداکار کی اچانک موت نے مداحوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے، تاہم ان کی فیملی نے موت کی وجہ ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جنگ یون وو کی انسٹاگرام پر آخری پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس نے مداحوں میں خاص دلچسپی پیدا کر دی ہے،  ان کی اس آخری پوسٹ پر مداح  افسوس اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں، اور اسے یادگار کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں 2003 میں مرنے والے  ہانگ کانگ کے  آنجہانی اداکار و گلوکار لیسلی چیونگ اور برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصویر شیئر کی جو 2011 میں دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں ۔

یہ  پوسٹ سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ کا مرکز بنی جب کورین اداکار نے مرنے والی 2 شخصیت کے ساتھ اپنی بھی تصویرلگائی جس کے کیپشن میںMissed, envied, regretted’ PIR.BG’ لکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eun Woo Jung (@eun_woo109)

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں کورین زبان میں لکھے گئے کمنٹس کا ترجمہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کچھ صارفین نے پوسٹ اور الفاظ کے  معنی کے بارے میں قیاس کیا کہ چیونگ اور ایمی وائن ہاؤس دونوں عالمی آئیکون تھے جن کی موت نے دنیا کو چونکا دیا تھا۔

 دوسرے صارف نے مشورہ دیا کہ “PIR.BG” کو “Rest In Peace. Goodbye” کی الٹی شکل سے تعبیر کیا جا سکتا ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اداکار اپنی پوسٹ میںgood bye کہہ رہے ہیں۔

اداکار جنگ یون وو کی یاد میں نہ صرف ان کے ڈراموں کی وجہ سے برقرار رہے گی بلکہ ان کی اداکاری اور شخصیت کے باعث وہ ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *