پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ چند دنوں کے مسلسل اضافے کے بعد جمعرات کو اچانک استحکام دیکھنے میں آیا۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 528,562 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ 10 گرام سونا بھی اسی شرح یعنی 453,156 روپے میں فروخت ہوا
گذشتہ روز بدھ کو سونے کی قیمت فی تولہ 582,562 روپے تک پہنچ گئی تھی، جو دن کے دوران 2,300 روپے کے اضافے کے بعد ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم جمعرات کو سونے کی مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ رکا اور قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت فی اونس 5,058 ڈالر پر برقرار رہی، جس پر 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں یہ استحکام سرمایہ کاروں اور عام خریداروں کے لیے اہم خبر ہے، کیونکہ گزشتہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی نے مارکیٹ میں ہلچل پیدا کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے خریدار ہوجائیں تیار،چینی گاڑیوں کے مقابلے میں جاپانی کمپنیوں کے قیمتوں اور پیداوار کے متعلق اہم فیصلے

