عمران خان سے مبینہ بدسلوکی کا بیانیہ بے بنیاد ثابت ہوا، عطا اللہ تارڑ

عمران خان سے مبینہ بدسلوکی کا بیانیہ بے بنیاد ثابت ہوا، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا ( ایکس ) پر ایک بیان میں کہا  ہے کہ بین الاقوامی میڈیا میں عمران خان کی جیل میں مبینہ بدسلوکی اور ناقص سہولیات سے متعلق جو بیانیہ ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے پیش کیا جا رہا تھاوہ بے بنیاد ثابت ہوا ہے ۔

اب تازہ سرکاری رپورٹ کے بعد وہ بیانیہ دم توڑتا دکھائی دے رہا ہے، جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلی رپورٹ میں عمران خان کے یومیہ معمولات، خوراک، طبی سہولیات اور دیگر سہولتوں کی واضح تصویر پیش کی گئی ہے جس کے بعد پروپیگنڈے اور الزامات کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کو جیل میں وہ تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو قانون کے مطابق کسی قیدی کو دی جا سکتی ہیں، بلکہ بعض معاملات میں انہیں دیگر قیدیوں کے مقابلے میں اضافی سہولتیں بھی حاصل ہیں۔

عمران خان کے لیے علیحدہ سیل مختص ہے جہاں صفائی، روشنی، ہوا اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات موجود ہیں۔ ان کی صحت کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر طبی عملہ ہمہ وقت دستیاب رہتا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں عمران خان کے روزمرہ معمولات کی تفصیل بھی شامل ہے، جس کے مطابق انہیں باقاعدہ چہل قدمی، مطالعہ اور آرام کے لیے مخصوص اوقات دیے گئے ہیں۔ خوراک کے حوالے سے بھی واضح کیا گیا ہے کہ انہیں ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق متوازن غذا فراہم کی جاتی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *