صدر وزیر اعظم کی ملاقات،صدر آزاد کشمیر کے انتخاب سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر وزیر اعظم کی ملاقات،صدر آزاد کشمیر کے انتخاب سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں قومی سطح کے متعدد اہم امور زیرِ بحث آئے، جن میں داخلی سلامتی، موجودہ سیاسی حالات، باہمی حکومتی تعاون اور صدر آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق معاملات خاص طور پر شامل تھے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران ملک کو درپیش اہم چیلنجز پر مشاورت کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو غزہ سے متعلق اجلاس کے حوالے سے اعتماد میں لیا ، اس کے علاوہ خطے کی صورتحال اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں ملک کی سیکورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، جس میں داخلی سلامتی، قومی استحکام اور درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور سیاسی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا مؤثر انداز میں حل نکالا جا سکے۔

اس ملاقات کا ایک اہم نکتہ صدر آزاد کشمیر کے انتخاب اور ممکنہ امیدوار کے حوالے سے مشاورت بھی تھا،نجی ٹی وی کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے معاملے کو باہمی اتفاق رائے سے طے کرنے پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ فیصلہ مشاورت اور سیاسی ہم آہنگی کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ کسی قسم کی سیاسی کشیدگی پیدا نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *