پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری کراچی میں انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال حکام کی جانب سے نعت خواں تابندہ لاری کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہسپتال حکام کے مطابق تابندہ لاری کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج تھیں۔

اس حوالے سے ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور علاج کیلئے ہسپتال داخل تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں،  مرحومہ کی نمازجنازہ آج بعد نمازعشاء مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

تابندہ لاری کو ان کی پرسوز نعت خوانی کے باعث بے حد سراہا جاتا تھا، وہ ٹی وی ، ریڈیو میں اپنی نعتیہ کلام کی بدولت سامعین میں بے حد مقبول ہوئیں اور ان کی آواز نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی لوگوں کے دلوں کو چھوا۔

تابندہ لاری کے انتقال پر مداحوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے  گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی صلاحیت، عاجزی اور پاکستان میں نعتیہ کلام کے فروغ اور ان کی وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *