وزیراعلی پنجاب تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے ٹاک ٹو سی ایم پورٹل قائم

وزیراعلی پنجاب تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے ٹاک ٹو سی ایم پورٹل قائم

پنجاب میں پہلی مرتبہ عوامی تجاویز براہِ راست وزیراعلیٰ تک پہنچانے کے لیے ‘ٹاک ٹو سی ایم’ خصوصی پورٹل قائم کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا، جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پورٹل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ یہ پورٹل وزیراعلیٰ تک براہِ راست تجاویز پہنچانے کے لیے ایک منفرد سہولت فراہم کرتا ہے۔ پورٹل میں 20 سال اور اس سے اوپر کے نوجوانوں کے لیے الگ سیکشنز تیار کیے گئے ہیں تاکہ صوبہ بھر کے نوجوان وزیراعلیٰ کے پروگرامز اور پراجیکٹس کے بارے میں اپنے آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے اور ‘ٹاک ٹو سی ایم’ پورٹل پنجاب کی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا پورٹل ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے نوجوان براہِ راست وزیراعلیٰ مریم نواز سے ابلاغ کر سکیں گے اور اپنے فیڈ بیک یا تجاویز بھی بھیج سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت پنجاب کا 6فروری کی چھٹی سے متعلق اہم اعلان

سینئر وزیر نے بتایا کہ نوجوان اس پورٹل پر اپنا نام اور مختصر معلومات کے ساتھ اپنے آئیڈیاز شیئر کر سکیں گے  اور 20 سال سے اوپر نوجوانوں کے لیے الگ انٹرفیس فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔

یہ پورٹل نوجوانوں کو نہ صرف وزیراعلیٰ کے پروگرامز پر براہِ راست تاثرات دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں صوبائی پالیسی سازی میں حصہ لینے کا بھی موقع دیتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘ٹاک ٹو سی ایم’ پورٹل عوامی شمولیت اور نوجوانوں کے خیالات کو عملی شکل دینے کے لیے ایک مؤثر اور جدید پلیٹ فارم ہے  جو پنجاب میں عوام اور حکومت کے درمیان براہِ راست رابطے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *