انسداد دہشتگردی اور باہمی تجارت میں پاکستان کے کلیدی کردارکی دنیا معترف

انسداد دہشتگردی اور باہمی تجارت میں پاکستان کے کلیدی کردارکی دنیا معترف

عالمی سطح پردہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات اور لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سراہا گیا، موثر ملٹری ڈپلومیسی اور متوازن سفارت کاری کی بدولت پاکستان عالمی منظرنامے پر ایک قابلِ اعتماد اور اہم شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔

معاون امریکی وزیر خارجہ پال کپور کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشتگردی کیلئے پاکستان امریکہ  کا خطہ میں انتہائی اہم شراکت دارہے، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری مسلسل فروغ پا رہی ہے۔

معاون امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان توانائی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت تیزی سے فروغ پا رہی ہے، انسدادِ دہشتگردی میں تعاون پاکستان کو داخلی و سرحد پار سیکیورٹی خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے میں مدد دے رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہم امریکی ریاستی عہدیداربھی انسداددہشتگردی میں پاکستان کے موثر کردار کا برملا اعتراف کر چکے ہیں ۔

 ماہرین کے مطابق امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے علاوہ معاشی، تجارتی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی شراکت داری پاکستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

پاکستان نے ذمہ دارریاست کے طور پر دہشتگردی کیخلاف مربوط کارروائیاں کر کے عالمی سطح پر معتبرمقام حاصل کیا، دہشتگردی کیخلاف عملی اقدامات اور دیگر شعبوں میں شراکت داری سے واضح ہے کہ پاکستان خطہ میں حقیقی نیٹ ریجنل سٹیبلائزر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *