پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی ہے، انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں 547 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 75 ہزار 79 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں یہ پہلا موقع ہے جب انڈیکس نے ملکی تاریخ میں 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی ہے۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرزکے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 23 ارب 40 کروڑ روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظوردیدی
ایم ایس سی آئی ریویو میں تین پاکستانی کمپنیوں کی ممکنہ شمولیت، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے حالیہ دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور افراط زر کی توقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نتیجتا طویل مزاحمت کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔