ٹی 20ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو بچھاڑ دیا

ٹی 20ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ ، زمبابوے نے آسٹریلیا کو بچھاڑ دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ زمبابوے نے 19 سال بعد آسٹریلوی ٹیم کو ہرانے کا کارنامہ انجام دیا، جو عالمی کرکٹ میں ایک اہم لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔ زمبابوے کے بیٹرز نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور آخر تک اپنی اننگز کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی،پاکستان کے خلاف انتباہ جاری

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی۔ کینگروز کی بیٹنگ لائن خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زمبابوے کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

یہ فتح زمبابوے کے لیے نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتی ہے بلکہ ٹورنامنٹ میں نئی سنسنی بھی پیدا کر گئی ہے، جبکہ آسٹریلیا کے لیے یہ شکست بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *