چار ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں، خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں : رانا ثنا اللہ

چار ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں، خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں : رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں، ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ چار ماہ غفلت کی گئی۔

سینیٹ اجلاس میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ چار ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانی پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں ، 25 مرتبہ باہر سے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا، جب بھی شکایت کی،  ان کا چیک اپ ہوا۔

مسلم لیگ ن  رہنما رانا ثنا  نے اپوزیشن کو پیغام میں کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی نے جنوری میں بات کی تو فوری طور پر انہیں علاج کی سہولت دی گئی، انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی کہ نجی اسپتال داخل کیا جائے، حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جس ڈاکٹر سے بانی پی ٹی آئی کہیں ان کا چیک اپ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ڈاکٹر نے ڈراپس دیے جس کا انہوں نے تین چار دن استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی کا 16 جنوری کو معائنہ ہوا، 19 جنوری کو ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ معائنہ کیا اور انکے ٹیسٹ کیے،  24 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگایا گیا، یہ چیزیں ڈاکیومنٹ پر موجود ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاف واضح ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں لاپرواہی ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر کا جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اس غفلت کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا ہوا تو جنہوں نے ایسا کیا تو وہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ تھا، اگر حقائق برعکس ہوں تو اس کو سیاست کے لیے آگے بڑھانا بھی مجرمانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا ؟سپارکو کی اہم پیشگوئی آگئی

انہوں نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اس کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی، بانی پی ٹی آئی کو جیل کے ڈاکٹر نے ڈراپس دیے جس کا انہوں نے تین چار دن استعمال کیا،  یہ چیزیں ڈاکیومنٹ پر موجود ہیں، اگر قائد حزب اختلاف کہیں تو ان کے حوالے کر دیتا ہوں، یہ کہنا غلط ہے کہ چار ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانی پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے  کہا کہ جب بھی بانی پی ٹی آئی نے شکایت کی ان کا چیک اپ ہوا، 2 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کی بہن نے ان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کا ذکر بہن سے نہیں کیا، ان کی بہن نے کہا تھا خان صاحب کی صحت باکل ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو چیک اپ میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کی شکایت نہیں کی، جب بانی پی ٹی آئی نے جنوری میں بات کی تو فوری طور پر انہیں علاج کی سہولت دی گئی، تین چار ماہ کی بات کہنا تو سیاست ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کے مسئلے پر اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے، اس موضوع پر ضرور بات کریں، ایوان کا بزنس لے لیں، بلز منظور کر لیں پھر اس معاملے پر بات کر لیتے ہیں،  میں صرف حقائق پر بات کروں گا، سپریم کورٹ میں حقائق سے معاملات کلیئر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *