بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ فعل ہے، ہرممکن علاج کرائیں گے ، طارق فضل چودھری

بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ فعل ہے، ہرممکن علاج کرائیں گے ، طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ فعل  ہے، جیل حکام اور حکومت کے کہنے پر پمز میں علاج ہوا، آئندہ بھی ہرممکن علاج کرائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کیسز کی وجہ سے جیل میں ہیں ، جہاں کہیں گے بانی کی آنکھ کا معائنہ کرائیں گے ،۔ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں ، جیل حکام اور حکومت کے کہنے پرہی پمز ہسپتال میں علاج معالجہ ہوا، ایک سپر سپیشلسٹ نے بھی بانی کی صحت پر ایک رپورٹ مرتب کی

ان کاکہنا تھا کہ قیدیوں کی صحت کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے ، کسی بھی قیدی کی دیکھ بھال نہ ہورہی ہوتو اس کے ذمہ دار ہم ہیں،  پی ٹی آئی نے سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا ، بانی پی ٹی آئی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہمارے بانی پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اختلافات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چار ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں، خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں : رانا ثنا اللہ

طارق فضل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہی سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا، بانی پی ٹی آئی اپنے جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، بانی کی تکلیف پر بھی سیاست ہورہی ہے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے،حقائق کوتوڑ مروڑ کر پیش کرنا مجرمانہ غفلت ہے، آنکھوں کے بہترین ڈاکٹروں کو دکھایا جائے گا، بانی کی آنکھ کا ہر ممکن علاج کرائیں گے، احتجاج پارلیمنٹیرینز کا حق ہے، اس کیس کو سیاسی انداز میں نہ اچھالا جائے اورنہ ہی سیاست کی جائے۔

قبل ازیں  رہنمامسلم لیگ رانا ثنا اللّٰہ نے بھی کہا تھا  کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، آنکھ کے مسئلے پر اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے، اس موضوع پر ضرور بات کریں، ایوان کا بزنس لے لیں، بلز منظور کر لیں پھر اس معاملے پر بات کر لیتے ہیں،  میں صرف حقائق پر بات کروں گا، سپریم کورٹ میں حقائق سے معاملات کلیئر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *