حکومت کی جانب سے اسکولوں میں مفت دوپہر کے کھانے کی سہولت

حکومت کی جانب سے اسکولوں میں مفت دوپہر کے کھانے کی سہولت

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولوں میں مفت کھانے کی سہولت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں مستحق طلبہ کیلئے شروع کیا گیا مفت دوپہر کے کھانے کا منصوبہ بتدریج وسعت اختیار کر گیا ہے اور اب یہ سہولت وفاقی دارالحکومت کے سینکڑوں تعلیمی اداروں تک پہنچ چکی ہے۔

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے مطابق اس وقت 57 ہزار 45 طلبہ کو روزانہ باقاعدگی سے کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ مجموعی طور پر 254 ادارے اس پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیم کے زیر انتظام 222 سرکاری اسکولوں میں بچوں کو باقاعدہ کھانا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے اخراجات کا 75 فیصد حصہ حکومت ادا کر رہی ہے جبکہ باقی پچیس فیصد رقم اور ترسیل کے انتظامات ایک فلاحی ادارے کے ذمہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے علاج سے متعلق نئی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

علاقہ وار تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں کے ساٹھ اسکولوں میں 25 ہزار سے زائد بچے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ سہالہ، نیلور، بھارہ کہو اور ترنول کے درجنوں اداروں میں بھی ہزاروں طلبہ کو یہ سہولت حاصل ہے۔

مفت کھانے کے اس منصوبے میں خصوصی تعلیم کے مراکز میں زیر تعلیم بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کوئی طالب علم غذائی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔

یہ پروگرام ابتدائی طور پر چند اسکولوں سے شروع ہوا تھا تاہم اضافی مالی تعاون کے بعد اس کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *