اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں ایک مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے جاری اعلامیہ کے مطابق 6 فروری 2026 کو ہونے والے دہشت گردی کے اس واقعے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے۔
سلامتی کونسل کے موجودہ صدر جیمز کاریوکی (برطانیہ) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے تمام اراکین نے متاثرین کے خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بیان کے مطابق عالمی ادارے کے نمائندوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔‘
انہوں نے ’ان کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سہولت کاروں کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اشد ضرورت پر زور دیا۔‘
یہ بھی پڑھیں : پنجاب سے کراچی آنیوالی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

