خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا ناکام، وزیراعلیٰ کے پی سمیت مرکزی قیادت منظر سے غائب

خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا ناکام، وزیراعلیٰ کے پی سمیت مرکزی قیادت منظر سے غائب

اسلام آباد: خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دیا گیا دھرنا مطلوبہ عوامی حمایت حاصل نہ کر سکا اور چند گھنٹوں میں ہی منتشر ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق احتجاج میں کارکنوں کی تعداد توقع سے کم رہی، جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا موقع پر موجود نہ تھے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق قیادت کی عدم موجودگی نے کارکنوں کے حوصلے پر اثر ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق جمعے کی رات دھرنے میں کچھ لوگ موجود تھے لیکن رات گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ منتشر ہونا شروع ہو گئے اور ہفتے کی صبح علی امین گنڈاپور کےہمراہ صرف گنتی کےچند لوگ تحریکِ انصاف کے دھرنے میں موجود تھے۔

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، تاہم کسی بڑے تصادم یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد اپنا مؤقف ریکارڈ کرانا تھا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لیگی رہنما جاوید لطیف کا بانی پی ٹی آئی کی فوری طبی ملاقات اور بیرون ملک علاج کی حمایت کا مطالبہ

سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں پارٹی کی حکمت عملی پر نظریں مرکوز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *