وفاقی حکومت نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
طارق فضل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے ترجمان خالد قدومی کی غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کے کردار کی تعریف
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، اور ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے, پی ٹی آئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرے۔
عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے
حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی…— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 14, 2026

