بڑھکیں لگانے والے قربانی نہیں دے سکتے، ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا،آصف زرداری

بڑھکیں لگانے والے قربانی نہیں دے سکتے،  ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا،آصف زرداری

 آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک حقیقی لیڈر کا فرض ہے کہ وہ مشکل حالات کا مقابلہ کرے، جیلوں کا سامنا کرے اور اپنی جماعت اور عوام کا تحفظ یقینی بنائے۔

انہوں نے موجودہ سیاسی حالات میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کچھ لوگ بڑھکیں لگانے والے ہیں قربانی نہیں دے سکتے، ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ انہوں نے خود طویل عرصہ جیل میں گزارا، لیکن کبھی حوصلہ نہیں ہارا ان کاکہنا تھا کہ میں نے 14 سال تک مختلف مقدمات کا سامنا کیا اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مگر ثابت قدمی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں :ملاقات ختم،عمران کی صحت سے متعلق سلمان صفدر کا اہم بیان آگیا

انہوں نے کہا کہ جیل میں رہ کر انسان کو صبر اور عبادت کی طرف توجہ دینی چاہیے کیونکہ آزمائش کے وقت کی گئی دعا زیادہ اثر رکھتی ہے۔
صدر نے کہا کہ کچھ سیاسی شخصیات جیل میں چند ماہ گزارنے کے بعد ہی مختلف شکایات کرنے لگتی ہیں۔

کبھی صحت کے مسائل کا ذکر ہوتا ہے اور کبھی دیگر سہولیات کا انہوں نے زور دیا کہ قیادت کا تقاضا ہے کہ مشکلات کا سامنا استقامت سے کیا جائے، نہ کہ شکوے شکایات کے ذریعے۔

انہوں نے اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے بارے میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیںان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مستقبل میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی اور ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ان کی خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو زرداری کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز دیکھوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *