پاکستان میں سونے کی ذخائر کتنے ؟اہم معلومات سامنے آگئیں

پاکستان میں سونے کی ذخائر کتنے ؟اہم معلومات سامنے آگئیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر سے متعلق تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 10.374 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2026 کے دوران سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق سونے کے ذخائر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان کے ذخائر مستحکم رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر تقریباً 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں گر گئیں،بڑی کمی ریکارڈ

ماضی کے ریکارڈ کے مطابق جون 2025 میں ملک کے سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی، یعنی تقریباً آٹھ ماہ کے دوران ذخائر کی مالیت میں 3.534 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ بینک کا کہنا ہے کہ سونے کے ذخائر میں اضافہ نہ صرف مالی استحکام کا مظہر ہے بلکہ یہ بین الاقوامی تجارت اور کرنسی کے بہاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کے ذخائر کی مسلسل بڑھتی ہوئی مالیت پاکستان کی معاشی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے اور کسی بھی مالیاتی بحران یا بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے دوران ملکی معیشت کو سہارا فراہم کرتی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سونے کے ذخائر ملکی بینکنگ اور مالیاتی نظام میں ایک اہم ستون کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *