باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی، 12 خوارج ہلاک

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی، 12 خوارج ہلاک

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے ملنگی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے  خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان شہید اور 12 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 12خوارج جہنم واصل ہو گئے جبکہ اب تک پاک فوج کے تین جوان شہید اور 6 جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔خوارجی حملے میں ایک بچی شہید جب کہ دو بچے اور ایک خاتون سمیت درجنوں سویلین افراد بھی شدید زخمی ھوئے

خوارج باجوڑ کی امن پسند عوام کے دشمن اور باجوڑ کو پھر دہشتگردی کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں  باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی ملنگی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی یہ خوارج مسلمان نہیں بلکہ جھنم کے کتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ان کو چن چن کر جھنم واصل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بہترین حفاظتی اقدامات کی بدولت سیکیورٹی فورسز کو کم نقصان اٹھانا پڑا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ بھاگتے ہوئے خوارج کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ خوارج کی جانب سے باجوڑ کا امن خراب کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔ بیان کے مطابق یہ عناصر باجوڑ کے امن پسند عوام کو دہشت گردی میں جھونکنا چاہتے ہیں، تاہم ان خوارج کا خاتمہ یقینی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری خوارجی کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *