فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ، عدالت نے بڑا حکم دیدیا

فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ، عدالت نے بڑا حکم دیدیا

عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عدالت نے ملزمان کے خلاف 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کروانے  کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس  کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سی ایف او سراج احمد اور نجی بینک کے ملازم فیصل قاضی بھی شامل تفتیش ہوگئے۔

عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو کیس کی سماعت میں ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ 2 نئے ملزمان کے  بعد چالان دوبارہ سے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  اس موقع پر فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں : چار ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں، خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں : رانا ثنا اللہ

پراسیکیوٹرواثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ پہلے اس کیس کا جزوی چالان جمع ہوچکا ہے،  اب 2 نئے ملزمان بھی تفتیش میں شامل ہوچکے ہیں، بعدازاں ضمنی چالان کے بجائے مکمل چالان ہی عدالت میں جمع کروائیں گے۔

دوران سماعت جج عبدالغفور کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ کو اب دوبارہ چالان مکمل کروانے کے لیے کتنی مہلت چاہیے؟ جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت 10 سے 15 دن کا وقت دے، ہم چالان مکمل جمع کروا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں

بعد ازاں عدالت نے 5 مارچ تک بانی پی ٹی آئی عمران خان  ودیگر کیخلاف مکمل چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت 5 مارچ  تک منظورکرلی جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت  بھی 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *