پاکستان کا بھارت کے آپریشن سندور ٹو کا بھی منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

پاکستان کا بھارت کے آپریشن سندور ٹو کا بھی منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

پاکستان کی طرف سے بھارت کے آپریشن سندور ٹو کرنے کے مذموم مقاصد کا بھرپور جواب دیتے ہوے واضع کر دیا گیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی جبکہ بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے رہا ہےاس سے بھارت کی مکاری کھل کر سامنے آ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو 1 سال ہو گیا لیکن آج تک بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔ محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی جنگی حکمت عملی، امریکا نے عراق پر بھی بڑا وار کر دیا

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ آخری فالس فلیگ آپریشن تھا جو بھارت نے پہلگام میں کیا۔ پہلگام کی آڑ میں آپریشن سندھور کیا گیا جس کا افواجِ پاکستان نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کو شکستِ فاش ہوئی

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدان اور تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بھارت میں ہندوتوا نظریے سے اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں مختلف ممالک میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد بھارتی ریاست کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور خضدار سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھارتی کردار کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں شواہد کا وقتاً فوقتاً بین الاقوامی برادری اور عالمی میڈیا کے ساتھ بھی تبادلہ کیا جاتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا، بھارت کی کسی بھی مہم جوائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے، پوری قوم اس عزم پر متفق ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *